اسلام آباد —
صدر براک اوباما کی جمعرات کی شب ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن میں نامزدگی اور قوم سے اُن کے خطاب کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ کے ذریعے پیغامات کے تبادلے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
یہ انکشاف ’ٹوئٹر‘ نے اپنی ویب سائٹ پرجاری کردہ بیان میں کیا ہے جس کے مطابق ’’ ڈی این سی2012ء کے بارے میں مجموعی طور پر 9 ملین (نوے لاکھ) پیغامات 52757 ( باون ہزار سات سو ستاون) فی منٹ کے حساب سے ٹویٹ کیے گئے‘‘۔
صدر اوباما نے اپنے خطاب میں عاجزانہ انداز میں امریکیوں سے انھیں دوسری مدت مکمل کرنے کا موقع دینے کی درخواست کرتے ہوئےوعدہ کیا کہ وہ امریکہ کو ایک بہتر مستقبل کی طرف لے کر جائیں گے۔
رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق نومبر کے انتخاب میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی اُمیدوار مٹ رومنی، جن کا شمار امریکہ کے مالدارکاروباری شخصیات میں ہوتا ہے، اور صدر اوباما کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔