رسائی کے لنکس

صدر محمود احمدی نژاد کی پال آکٹوپس پر نکتہ چینی


ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے فٹ بال کے ورلڈکپ کے موقع پر پال دی آکٹوپس پر، جسے ورلڈ کپ کے دوراں آٹھ مقابلوں کی اپنی پیش گوئیاں بالکل درست ثابت ہونے پر عالمی شہرت حاصل ہوئی تھی، اپنی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی سربراہ نے کہا کہ پال آکٹوپس مغربی دنیا کے زوال اور انحصاط کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جولوگ آکٹوپس پر غیب کا علم جاننے والے کے طور اعتماد کرتے ہیں وہ انسانی صفات پر یقین رکھنے والی ایرانیوں جیسی قوموں کے راہنما نہیں ہوسکتے۔

ایران کے سرکاری خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے آکٹوپس پال کے بارے میں اپنے ان خیالات کا اظہار جمعے کے روز تہران میں نوجوانوں کے ایک میلے کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔

پال دی آکٹوپس کا تعلق جرمنی کے سمندری حیات سے متعلق ایک ماہی خانے سے ہے۔

آٹھ ٹانگوں والے اس سمندری جانور نے اس سال جون کے دوران جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے اہم مقابلوں کے موقع پر متعلقہ ٹیموں کے جھنڈوں والے ڈبوں میں موجود خوراک چن کر اس ٹیموں کے حق میں پیش گوئیاں کی تھیں۔

XS
SM
MD
LG