رسائی کے لنکس

خیبر پختون خواہ کے گورنر کے جلسے پر راکٹ حملہ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے گورنر مسعود کوثر کے اور کزئی ایجنسی میں منگل کو ہونے والے جلسے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں سرکاری اہلکاروں سمیت کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

گورنر مسعود کوثر کو اورکزئی ایجنسی کے صدر مقام کلایہ میں ایف سی کے قلعے میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرنا تھا۔ مقامی حکام نے بتایا کہ دو راکٹ جلسہ گاہ میں گرے تاہم گورنر خیبر پختون خواہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ گورنر مسعود کوثر کچھ ہی فاصلے پر کمانڈنٹ ایف سی اور اورکزئی ایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کر رہے تھے جہاں علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں اور علاقے میں امن و امان کی صورت حال پر انھیں بریفنگ دی جا رہی تھی۔

XS
SM
MD
LG