شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو تین وکٹوں سے ہرا کر سیریز دو، ایک سے جیت لی۔
پیر کو آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔
آسٹریلیا نے کھیل کا جارحانہ آغاز کرتے ہوئے پاکستانی باؤلروں کو آڑے ہاتھوں لیا اور 245 رنز کا ہدف 47 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
مائیکل ہسی 65 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ میکس ویل نے 56 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی۔
پاکستان کی طرف سے سعید اجمل نے تین، عبدالرحمن اور جنید خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
مائیکل ہسی کو میچ جب کہ مچل اسٹارک کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دونوں ملکوں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پانچ ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔