رسائی کے لنکس

پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز


بیان کے مطابق ان مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمیان بالخصوص تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔

پاکستان اور چین کی فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشق’’شاہین V‘‘ جمعرات سے پاکستانی فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر شروع ہوئیں۔

پاکستان فضائیہ کے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق چینی فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے اور یہ مشقیں 30 اپریل ،2016 تک جاری رہیں گی۔

تاہم جس ائیر بیس پر یہ مشقیں ہو رہی ہیں اُس کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

بیان کے مطابق ان مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمیان بالخصوص تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔

پاکستانی فضائیہ باقاعدگی سے اندرون اور بیرونِ ملک اس طرح کی مشقوں کا انعقاد کرتی ہے اور ائیر فورس کے مطابق چین کے ساتھ ہونے والی یہ فضائی مشقوں کے سلسلے کی پانچویں کڑی یا سلسلہ ہے۔

گزشتہ سال چین کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر منعقد ہونے والی شاہین IVمشقوں میں پاک فضائیہ کے دستے نے شرکت کی تھی۔

بیان کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان چھ عشروں پر محیط بہت قریبی تعلقات ہیں اور پاک چین اقتصادی راہداری اور مشترکہ فوجی مشقوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG