رسائی کے لنکس

کرائسٹ چرچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ


نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھلیے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ’ہفتہ کو‘ پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے۔

پاکستان کے طرف سے دوسری اننگز کا آغاز سمیع اسلم اور اظہر علی نے کیا۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 133 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 200 رنز بنائے اور اس طرح اُسے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 67 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی طرف جیت راول سب سے نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے 55 اسکور بنائے جب کہ پہلی اننگز میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق 31 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے۔

باؤلنگ میں پاکستان کی طرف سے پہلی اننگز میں راحت علی نے چار کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا اور سب سے نمایاں باؤلر تھے جب کہ سہیل خان اور محمد عامر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے نمایاں باؤلر کولن گرینڈ تھے، جنہوں نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔

XS
SM
MD
LG