رسائی کے لنکس

پاکستان میں گارمنٹس انڈسٹری کی ترقی کے لیے امریکی اعانت


پاکستان میں گارمنٹس انڈسٹری کی ترقی کے لیے امریکی اعانت
پاکستان میں گارمنٹس انڈسٹری کی ترقی کے لیے امریکی اعانت

کراچی میں متعین امریکی کلچرل افیئرز افسر سیو ہار ویلی نے ایک تقریب میں تین ماہ دورانیہ کا ٹیکسٹائل ٹریننگ کورس مکمل کرنے والوں میں 129پاکستانی طالب عملوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے مالی تعاون سے منعقد ہونے والے اس کورس کا مقصد ٹیکسٹائل کی صنعت میں وسطی انتظامیہ کی کارکردگی اور پاکستان کی افرادی قوت کی ترقی کے نظام میں بہتری لاناتھا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہارویلی نے کہا کہ یہ تقریب امریکہ کی جانب سے دی جانی اس اہمیت کو واضح کرتی ہے جو وہ نجی شعبے کے ساتھ تخلیق اور جدت پر مبنی اشتراک کے ذریعے ہماری فراہم کی جانے والی ترقیاتی اعانت کے اثرات کی گہرائی اور گیرائی کودیتا ہے۔

جابز منصوبے کے تحت پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے کل 320طالب علموں میں سے 129کے پہلے گروپ کو مختلف شعبوں میں تربیت دے چکا ہے جن میں ڈیزائننگ،پیداوار،آپریشنز اور مارکیٹنگ شامل ہے۔ یہ 129گریجویٹس کراچی میں ملبوسات کے صف اول کے 13کارخانوں میں روزگار حاصل کرچکے ہیں۔

”جابز“پاکستان کے پانچ شہروں سے تعلق رکھنے والے 3800نوجوان مردوخواتین کو بھی تربیت فراہم کرچکا ہے جن میں سے اکثر تعلیم یافتہ اور غریب ہیں۔حکومت امریکہ کل ایک لاکھ پاکستانی مردوں اور عورتوں کو تربیت فراہم کرے گی۔

XS
SM
MD
LG