رسائی کے لنکس

امریکی وزارت خارجہ نے متنازعہ نقشے ہٹا دیے


امریکی وزارت خارجہ نے متنازعہ نقشے ہٹا دیے
امریکی وزارت خارجہ نے متنازعہ نقشے ہٹا دیے

بھارت اور پاکستان کی طرف سے احتجاج کے بعد امریکی وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ سے دونوں ملکوں کے نقشوں کو یہ اعتراف کرتے ہوئے ہٹا دیا ہے کہ ان میں منقسم کشمیرکی غلط طور پر تصویر کشی کی گئی تھی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دہلی نے ان نقشوں میں جموں و کشمیر کے سارے خطے کو بھارت کا حصہ نہ دیکھانے پر اعتراض کیا تھا جبکہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے نے بھی نقشوں کے ساتھ بہت کم تفصیلات جاری کرنے پر امریکی حکام کے ساتھ یہ معاملہ اُٹھایا تھا۔

پیر کو اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے ان متنازعہ نقشوں پر سوالات کا جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان میں غلطیاں ہیں جنھیں دور کردیا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے نقشوں میں کشمیر کی متنازعہ علاقے کے طور پر تصویر کشی نہیں کی گئی تھی۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان لڑی جانے والی دو جنگوں کی وجہ منقسم کشمیر کا تنازعہ تھا اور دونوں ملک اس خطے کی ملکیت کے دعویدار ہیں۔

XS
SM
MD
LG