امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کو ان کے سرحدی تنازعات کے حل میں مدد فراہم کر رہا ہے جب کہ پاک امریکہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نلینڈ نے یہ بات واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔
’’ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف پیش رفت کر رہے ہیں اور میرا خیال ہے کہ یہ بات جب وزیر خارجہ کھر یہاں تھیں اور پھر صدر زرداری سے ہونے والی ملاقات سے واضح ہے۔‘‘
امریکی وزیرخارجہ ہلری کلنٹن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاکستانی صدر زرداری سے گزشتہ ہفتے ملاقات کی تھی۔ اس سے قبل وہ واشنگٹن میں اپنی پاکستانی ہم منصب سے بھی بات چیت کرچکی تھیں۔
پاک افغان سرحدی تنازعات کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک پاکستان اور افغانستان کی اس ضمن میں مل جل کر مسائل کے حل کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔