رسائی کے لنکس

پاکستان میں دوسال بعد پہلی کرکٹ سیریز کی تیاریاں


پاکستان میں دوسال بعد پہلی کرکٹ سیریز کی تیاریاں
پاکستان میں دوسال بعد پہلی کرکٹ سیریز کی تیاریاں

مارچ 2009ء میں لاہور میں ایک ٹیسٹ میچ کے دوران سری لنکا کی ٹیم پر دہشت گردانہ حملے کے بعد سے پاکستان میں کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا گیا ہے۔اس حملے میں چھ پاکستانی پولیس اہلکار اور مہمان ٹیم کی بس کا مقامی ڈرائیور ہلاک جبکہ سری لنکن ٹیم کے پانچ کھلاڑی بھی زخمی ہوگئے تھے۔

پاکستانی سرزمین پر بین الاقوامی میچ منعقد کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ جون میں بھارتی پنجاب سے محدود اووروں کے میچ کھیلنے کے لیے آنے والی ایک ٹیم کی میز بانی کرے گا۔

بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے اتوار کواس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پنچاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک دو طرفہ معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت جون اور ستمبر میں پاکستانی صوبے پنجاب میں محدود اووروں کے میچ کھیلے جائیں گے۔

انگریزی روزنامہ ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے بتایا کہ”اس سیریز کے انعقاد کے لیے دونوں ممالک کی حکومتوں کی رضا مندی شامل ہے اور بھارتی پنجاب کی ٹیم پاکستان کا دورہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی اجازت سے کر رہی ہے۔“

اُنھوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت لاہور ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلے جائیں گے جن میں دو ایک روزہ اور دو ٹونٹی ٹونٹی مقابلے ہوں گے۔اُنھو ں نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم ستمبر میں بھارتی پنچاب کے تین شہروں میں میچ کھیلے گی جن میں چندی گڑھ، جالندھر اور امرتسرشامل ہیں۔

مارچ 2009ء میں لاہور میں ایک ٹیسٹ میچ کے دوران سری لنکا کی ٹیم پر دہشت گردانہ حملے کے بعد سے پاکستان میں کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا گیا ہے۔

اس حملے میں چھ پاکستانی پولیس اہلکار اور مہمان ٹیم کی بس کا مقامی ڈرائیور ہلاک جبکہ سری لنکن ٹیم کے پانچ کھلاڑی بھی زخمی ہوگئے تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس حملے کے بعد سلامتی کے خدشات کے پیش نظر پاکستان سے عالمی کپ 2011ء کے میچوں کی شریک میزبانی کا حق بھی واپس لے لیا تھا۔

XS
SM
MD
LG