رسائی کے لنکس

خواتین پر تیزاب سے حملوں کے خلاف قانون سینیٹ سے منظور


خواتین پر تیزاب سے حملوں کے خلاف قانون سینیٹ سے منظور
خواتین پر تیزاب سے حملوں کے خلاف قانون سینیٹ سے منظور

پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ نے ملک میں تیزاب اور دیگر کیمیائی مواد پھینک کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے جرائم کی حوصلہ شکنی کے لیے پیر کو ایک قانون کی متفقہ منظوری دی ہے۔

بل مسلم لیگ (ق) کی سینیٹر نیلوفر بخیتار نے پیش کیا۔ قومی اسمبلی رواں سال مئی میں اس قانون کو پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔

اراکین پارلیمان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مناسب و موثر قوانین کی عدم موجودگی کے باعث ملک میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات سامنے آرہے تھے تاہم اُنھوں نے اس امید کا اظہار بھی کہ نئے قانون کی منظوری کے بعد ایسے جرائم کے تدارک میں مدد ملے گی۔

اب نئے قانون کے مطابق کسی شخص کو تیزاب سے ضرر پہنچانے والے مجرم کو 14 سال قید کی سزا سنائی جا سکے گی جب کہ عدالت مجرم پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کرنے کی مجاز ہو گی۔

پارلیمان کے دونوں ایوان سے منظور ہونے والا یہ قانون صدر پاکستان کے دستخط کے بعد نافذ العمل ہو گا۔

XS
SM
MD
LG