رسائی کے لنکس

پاکستان: چارعسکریت پسند اورسات فوجی ہلاک


پاکستان: چارعسکریت پسند اورسات فوجی ہلاک
پاکستان: چارعسکریت پسند اورسات فوجی ہلاک

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ وہ کرم ایجنسی سے عسکریت پسندوں کو نکالنے کیلئے فضائی اور زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہے

پاکستانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ملک کے قبائلی علاقے میں ہونے والے ایک امریکی ڈرون حملے میں کم از کم چار عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ملک میں ہونے والے دیگر حملوں میں سات فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ .


شمالی وزیرستان کے عہدیداروں کا کہناہے کہ میراں شاہ میں ہونے والے اس ڈرون حملے سے ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

پاکستانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے حملوں میں کم از کم سات فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ سب سے زیادہ جان لیوا حملہ ملک کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان کےضلع ُتربت میں ہوا جہاں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے نیم فوجی دستے کے پانچ جوان ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

اُدھر قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سڑک پر نصب ایک دوسرے بم دھماکے میں کم از کم دو فوجی ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ پاکستانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ہونے والے اس حملے کے ذمہ دار نامعلوم عسکریت پسند ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اسی دوران پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ وہ کرم ایجنسی سے عسکریت پسندوں کو نکالنے کیلئے فضائی اور زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ افغانستان کی سرحد سے منسلک اس علاقے میں عسکریت پسندوں کے انخلا کے بعد اس ضلع کےبالائی اور زیریں علاقوں کے درمیان سڑک بحال ہو جائے گی۔

پیر کے روز پاکستانی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ درجنوں کی تعداد میں طالبان عسکریت پسند افغانستان سے پاکستان کے شمال مغربی علاقے سے داخل ہوئے اور ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک فوجی اور دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ پاکستانی فوج نے عسکریت پسندوں کو واپس افغانستان مار بھگایا۔

XS
SM
MD
LG