رسائی کے لنکس

پاک بھارت بات چیت کے نتیجے میں اعتماد سازی بڑھے گی: کارل انڈرفرتھ


پاک بھارت بات چیت کے نتیجے میں اعتماد سازی بڑھے گی: کارل انڈرفرتھ
پاک بھارت بات چیت کے نتیجے میں اعتماد سازی بڑھے گی: کارل انڈرفرتھ

بات چیت کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد سازی میں اضافہ ہوگا

سابق امریکی نائب وزیر برائے جنوبی ایشیا، کارل انڈرفرتھ نے اِس امید کا اظہار کیا ہے کہ جمعرات سے اسلام آباد میں پاک بھارت خارجہ سکریٹریوں کے مابین شروع ہونے والی بات چیت میں افغانستان کے مسئلے کو موضوعے بحث بنایا جائے گا۔

’وائس آف امریکہ ‘کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انڈرفرتھ نے امید ظاہر کی کہ بات چیت کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد سازی میں اضافہ ہوگا۔

اُنھوں نے دوطرفہ بات چیت شروع ہونے کے قدم کو سراہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اُس وقت بھی بات چیت آگے بڑھی تھی جب چند ہفتے قبل دونوں ملکوں کے تجارت کے سکریٹریوں کے درمیان اجلاس ہوا تھا۔

جولائی میں وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے بارے میں کارل انڈرفرتھ نے توقع کا اظہار کیا کہ ِاس بات چیت میں دہشت گردی کے علاوہ افغانستان کے بارے میں بھی گفتگو ہوگی، جو، اُن کے بقول، دونوں ملکوں کے لیے ’بہت ضروری ہے۔‘

اُنھوں نے کہا کہ اِس وقت واشنگٹن میں اس بات پر فیصلہ ہونا ہے کہ افغانستان سے کتنی فوجیں نکالی جائیں اور یہ دونوں ملکوں یعنی بھارت اور پاکستان میں بہت دلچسپی سے دیکھا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انڈرفرتھ نے اعتراف کیا کہ اس وقت امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں، ’جِن کو بہتر کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے بیچ سفارتی کوششیں جاری ہیں۔‘ پاک امریکہ تعلقات کے موضوع پر اُن کا مزید کہنا تھا کہ کوئی فریق اِس بات کو چھپا نہیں رہا ہے کہ ’ہمارے کچھ بنیادی اختلافات ہیں۔‘ تاہم، انڈرفرتھ نے توقع ظاہر کی کہ اسلام آباد اور واشنگٹن کی طرف سے اقدامات کے نتیجے میں یہ اختلافات دور ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اِس مرتبہ پاک بھارت بات چیت ایسے وقت ہورہی ہے جب پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات زوال پذیر ہیں۔کارل انڈرفرتھ کے بقول، اِس وقت پاکستان اور بھارت کے لیے بات چیت جاری رکھنا ’بہت ضروری ہے‘، تاکہ پڑوسی ملک خطے میں اپنے مشترکہ مفادات حاصل کریں۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG