رسائی کے لنکس

وزیراعظم گیلانی افغانستان جائیں گے


وزیراعظم گیلانی افغانستان جائیں گے
وزیراعظم گیلانی افغانستان جائیں گے

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی 17 اپریل کو کابل کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ نے جمعرات کو بتایا کہ پاکستانی وزیراعظم یہ دورہ افغان صدر حامد کرزئی کی دعوت پر کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور اور علاقائی صورت حال پر تفصیل سے بات چیت کی جائے گی۔

اُنھوں نے بتایا کہ دونوں ملکوں نے مشترکہ عزم کر رکھا ہے کہ وہ باہمی دلچسپی کے اُمور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور مشاورت جاری رکھیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں ملک افغانستان میں ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے گذشتہ ماہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اْنھیں سہولت کے مطابق کابل کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دی تھی۔

وزیراعظم گیلانی نے دسمبر 2010ء میں بھی افغانستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد کئی افغان حکام اسلام آباد آ چکے ہیں جن میں اعلیٰ سطحی افغان امن کونسل کے سربراہ برہان الدین ربانی بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG