رسائی کے لنکس

افغان صدر اشرف غنی پاکستان کا دورہ کریں گے


افغانستان کے صدر اشرف غنی
افغانستان کے صدر اشرف غنی

تاہم افغان سفارتی ذرائع کے مطابق صدر اشرف غنی رواں ہفتے کے اواخر یا آئندہ ہفتے کے اوائل میں پاکستان آئیں گے، لیکن اس سلسلے میں کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستان کے سرکاری میڈیا نے افغان صدر کے ترجمان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تاہم افغان سفارتی ذرائع کے مطابق صدر اشرف غنی رواں ہفتے کے اواخر یا آئندہ ہفتے کے اوائل میں پاکستان آئیں گے، لیکن اس سلسلے میں کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اُدھر پاکستانی وزارت خارجہ کے عہدیداروں کے مطابق افغانستان کے صدر دورہ اسلام آباد متوقع ہے اور اس کی تاریخوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ ماہ پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے اُمور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی مندوب کے طور پر کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی تھی اور اُنھیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔

گزشتہ ہفتے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھی کابل میں افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمار سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

افغانستان کے وزیر دفاع بسم اللہ محمدی اور چیف آف اسٹاف جنرل شیر محمد کریمی سے ملاقات میں جنرل راحیل شریف نے پاکستانی تنصیبات میں افغان سکیورٹی فورسز کو تربیت دینے کی پیشکش بھی کی تھی۔

پاکستانی عہدیدار کہہ چکے ہیں کہ وہ افغانستان سے تعلقات میں ایک ’نئے باب‘ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

سرحد کی نگرانی اور دہشت گردوں کی کارروائیوں سے متعلق امور کے بارے میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG