رسائی کے لنکس

ملکی سلامتی کو اندرونی خطرات کا سامنا ہے: پاکستان فوج


پاکستان فوج
پاکستان فوج

ان خطرات میں مغربی سرحدیں، گوریلاکاروائیاں اور دھماکے شامل ہیں۔ ’گرین بک‘ میں ’سب کنوینشنل وارفیئر‘ کے نام سے ایک نئے باب کا اضافہ بھی کیا گیا ہے

پاکستان کی سلامتی کو فی الوقت دھماکوں اور گوریلا کارروائیوں سمیت کئی اندرونی خطرات کا سامنا ہے۔

یہ بات پاکستان فوج کی جانب سے شائع ہونے والی ’گرین بک‘ میں کہی گئی ہے، جسے عوام اور سفارت کاروں تک پہنچانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کے موٴقر اخبار ’جنگ‘ کی ایک خبرکے مطابق، گرین بک فوج کے نظریے پر مشتمل ہے۔

گرین بک میں مشرقی سرحدوں سے بڑھ کر اندرونی خطرات کو ملکی سلامتی کیلئے بڑاخطرہ قرار دیا گیا ہے۔ اِن خطرات میں مغربی سرحدیں، گوریلا کاروائیاں اور دھماکے شامل ہیں۔ گرین بک میں ’سب کنوینشنل وارفیئر‘ کے نام سے ایک نئے باب کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔


اخبار نے اسے فوج کی’ آپریشنل ترجیحات میں تبدیلی‘ قرار دیتے ہوئے، لکھا ہے کہ بری فوج نے گیارہ سال کی طویل مدت کے بعد اِن ترجیحات میں تبدیلی کی ہے۔ اِس بک کو عوام اور سفارتکاروں تک پہنچانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG