رسائی کے لنکس

پاکستانی فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے ایک بیان کے مطابق یہ حادثہ گوجرانوالہ کے قریب پیش آیا۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں فوج کا ایک تربیتی طیارہ گر پر کر تباہ ہو گیا جس سے اس میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے ایک بیان کے مطابق یہ حادثہ گوجرانوالہ کے قریب پیش آیا۔

ہلاک ہونے والوں کے نام میجر اظہر اور تربیتی پائلٹ کیپٹن احمد بتائے گئے ہیں۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک انکوائری بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

پاکستان میں تربیتی پروازوں کے دوران حادثات اس سے قبل بھی پیش آتے رہے ہیں۔

گزشتہ سال کے اواخر میں صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی کے قریب کندیاں میں پاکستانی فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس سے اس میں سوار خاتون پائلٹ مریم مختیار ہلاک ہو گئی تھیں۔

فلائنگ آفیسر مریم فضائیہ کی کسی بھی آپریشنل سرگرمی کے دوران ہلاک ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون پائلٹ تھیں۔

مریم مختیار پاکستانی فضائیہ میں شامل محدود تعداد میں خواتین پائلٹس میں سے ایک تھیں۔

XS
SM
MD
LG