واشنگٹن —
سری لنکا میں کھیلے جانے والے 'ٹی20 ورلڈ کپ 2012ء' کے بارہویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا کر 'سپر -8' مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
منگل کو پالی کیلے میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
جواباً پاکستان نے 176 رنز کا بظاہر مشکل ہدف 19 ویں اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔آج کے میچ میں پاکستان نے ٹی20 کرکٹ فارمیٹ میں ہدف کے تعاقب کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے 2007ء میں آسٹریلیا کے خلاف 164 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا جو ایک ریکارڈ تھا۔
پاکستان کی فتح میں ابتدائی بلے بازوں کپتان محمد حفیظ اور عمران نذیر نے مرکزی کردار ادا کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں پاکستان کو 124 رنز کی مضبوط بنیا دفراہم کی۔
عمران نذیر 36 گیندوں پر 72 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنا یہ اسکور 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے بنایا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
کپتان محمد حفیظ نے 45 رنز بنائے۔ ناصر جمشید 29 اور کامران اکمل 22 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔
'سپر-8' مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ 28 ستمبر کو جنوبی افریقہ، 30 ستمبر کو روایتی حریف بھارت اور 2 اکتوبر کو آسٹریلیا سے ہوگا۔
منگل کے میچ میں بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے پاکستانی بالروں کو ناکوں چنے چبوائے اور پاکستانی بالنگ اور فیلڈنگ بنگال ٹائیگرز کے سامنے بے بس نظر آئی۔
بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی جارحانہ بیٹنگ اور 175 رنز کے بڑے ہدف کے پیشِ نظر پاکستان کا جیتنا مشکل لگ رہا تھا لیکن قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن نے اس ہدف کا حصول ممکن بنادیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے اتنا بڑا ہدف دینے میں شکیب الحسن نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے 54 گیندوں پر 84 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر عرفات نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جب کہ سہیل تنویر اور شاہد آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ عالمی کپ کے اپنے پہلے گروپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔