رسائی کے لنکس

تین ملکی سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 74 رنز سے ہرادیا


کپتان سرفراز متاثرکن کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 16 رنز ہی اسکور کر سکے۔ فخر زمان نے ایک اینڈ سنبھالے رکھے اور 40 گیندوں پر تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے تیز رفتار 60 رنز بنائے، جوسب سے زیادہ انفرادی اسکور رہا۔

تین ملکی ٹوئنٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں بالرز کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان نے زمبابوے کو 74 رنز سے باآسانی شکست دے دی ہے۔

ہفتے کو ہرارے میں زمبابوے کے کپتان ہملٹن موساکادزا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں اس وقت درست ثابت ہوا جب محمد حفیظ صرف سات رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

نئے آنے والے بیٹسمین حسین طلعت نے فخر زمان کا زیادہ دیر ساتھ نہ دیا اور 10 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔

کپتان سرفراز بھی متاثرکن کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 16 رنز ہی بنائے۔ فخر زمان نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 40 گیندوں پر تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے تیز رفتار 60 رنز بنائے جو سب سے زیادہ انفرادی اسکور رہا۔

اس موقع پر ایک بڑے اسکور کی امید کم ہی نظر آرہی تھی۔ لیکن شعیب ملک اور آصف علی نے اننگز کی آخری 32 گیندوں پر 62 رنز بنا کر مقررہ 20 اوورز میں مجموعی اسکور 182 رنز تک پہنچادیا۔

پاکستانی بالرز کی نپی تلی بالنگ کو کوئی بھی زمبابوین بیٹسمین اعتماد کے ساتھ نہ کھیل سکا
پاکستانی بالرز کی نپی تلی بالنگ کو کوئی بھی زمبابوین بیٹسمین اعتماد کے ساتھ نہ کھیل سکا

شعیب ملک نے 24 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 37 جبکہ آصف علی نے 21 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔

ٹینڈائی چیسورو 2 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بالر رہے جب کہ جارویس اور چبھابھا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کرکٹ ماہرین نے اس وکٹ پر 183 رنز کو ناقابلِ دفاع ہدف قرار دیا تھا جسے پاکستانی بالرز نے ثابت بھی کیا۔ پہلے محمد نواز نے چبھابھا کو بغیر کھاتہ کھولے پویلین روانہ کیا اور پھر 22 رنز پر حسن علی نے کپتان موساکادزا کو آؤٹ کرکے زمبابوے کی ٹیم کو شروعات میں ہی مشکلات سے دوچار کردیا۔

پاکستانی بالرز کی نپی تلی بالنگ کو کوئی بھی زمبابوین بیٹسمین اعتماد کے ساتھ نہ کھیل سکا اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی چلی گئی۔ موساکادزا 43، سولومون میرے 27 اور چگمبورا 14 رنز کے سوا کوئی بھی بیٹسمین دہرے ہندسے میں اسکور نہ کرسکا اور پوری ٹیم 17 اعشاریہ 5 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

محمد نواز، عثمان خان، حسن علی اور محمد حفیظ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سیریز کا دوسرا میچ پیر کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG