شمال مغربی پاکستان میں حکام نے کہا ہے کہ ہفتہ کو ہونے والے دو الگ الگ بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئ ہے۔
پہلا دھماکا خیبر ایجنسی لنڈی کوتل کے مصروف بازار میں ہوا تھا جس میں 26 افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
اس حملے میں بارود سے بھری گاڑی استعمال کی گئی جسے بازار کے ایک انتہائی مصروف حصے میں پارک کیا گیا تھا۔ زور دار دھماکے میں کئی دکانیں اور گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
دوسرا حملہ رات کے وقت ضلع کوہاٹ میں ہوا جہاں ریڑھی میں چھپائے گئے بم کے دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ان دونوں بم دھماکوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔