مقامی حکام نے بتایا ہے کہ منگل کی دوپہر سلام آبادمیں ایک مسافر بس میں آتشزدگی سے کم ازکم دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
مسافر بس فیض آباد سے کلر سیداں جارہی تھی جب اسلام آباد ہائی وے پر کورنگ ٹاؤن کے قریب اس میں دھماکے کے بعد آگ بھڑ ک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حکام کے مطابق ابتدائی طور پر بظاہر گاڑی میں نصب گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس سے آگ بھڑک اٹھی لیکن ان کے بقول ابھی حتمی طور پر اس کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔
عینی شاہدین کے مطابق بس پر تیس سے چالیس افراد سوار تھے۔ امدادی کارکن جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں اور زخمیوں کو اسلام آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1