رسائی کے لنکس

سی پیک پر امریکی مؤقف درست نہیں، شاہ محمود قریشی


پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان چین اقتصادی راہداری سے متعلق امریکہ کے اس مؤقف کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سی پیک کی وجہ سے پاکستان کے قرضوں کے بوجھ میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے ملتان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں ہے کہ سی پیک کی وجہ سے ہمارے قرضوں کے بوجھ میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 74 ارب ڈالر ہے۔ جب کہ ہم نے سی پیک کے لیے چین سے جو قرضے لیے ہیں، ان کی مالیت صرف چار ارب 90 کروڑ ڈالر ہے۔

جنوبی اور وسط ایشیائی امور سے متعلق امریکہ کی معاون سیکرٹری ایلس ویلز نےدارالحکومت واشنگٹن کے ایک تھنک ٹینک ولسن سینٹر میں ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ سی پیک کے لیے چین سے لیے گئے قرضوں سے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہو گا کیونکہ چین اپنے معاہدوں کی شرائط خفیہ رکھتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ویلز کا بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔ پاکستان نے اسے مسترد کر دیا ہے۔ سی پیک ہمارے لیے گیم چینجر ہے۔ یہ منصوبے جاری رہیں گے۔ اس سے ہماری معیشت ترقی کرے گی۔

XS
SM
MD
LG