رسائی کے لنکس

پاکستان میں ہفتے سے شدید سردی کی پیش گوئی


پاکستان میں ہفتے سے شدید سردی کی پیش گوئی
پاکستان میں ہفتے سے شدید سردی کی پیش گوئی

پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کا بیشتر حصہ رواں ہفتے کے اختتام سے شدید سردی کی لپیٹ میں آجائے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات کے روز جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سردی کی شدید لہر اس وقت پاکستان کی طرف بڑھ رہی ہے جو ہفتے کے روز تک ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی ممکنہ لہر سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ بلوچستان ہوگا جہاں کی وادی کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی آٹھ سے بارہ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ کے مطابق سردی کی ممکنہ لہر کا دورانیہ آئندہ ہفتے کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے دوران پورے ملک میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا، گلگت-بلتستان، کشمیر اور شمالی وعلاقہ جات کے بالائی پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری کا بھی امکان ہے۔

XS
SM
MD
LG