رسائی کے لنکس

پاکستانی دستے کے سربراہ کے ڈالر چوری


نئی دہلی میں کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب کا ایک منظر (فائل فوٹو)
نئی دہلی میں کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب کا ایک منظر (فائل فوٹو)

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی دستے کے سربراہ یا ’چیف ڈی مشن‘ ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ اُن کے کمرے سے ساڑھے پانچ سو ڈالر چور ی ہو گئے ہیں۔

اُنھوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ جمعہ کی صبح جب وہ ناشتے کے لیے اپنے کمرے سے نکلے تو اُن کی عدم موجودگی میں کوئی اندر داخل ہو کراُن کے کوٹ کی ایک جیب میں رکھی یہ رقم لے اُڑا۔

محمد علی شاہ سندھ کے صوبائی وزیر کھیل ہیں ۔ بھارت میں کامن ویلتھ گیمز کے آغاز ہی سے وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں کیونکہ افتتاحی تقریب میں روایات کے برعکس پاکستانی دستے کی سربراہی کرتے ہو ئے اُنھوں نے قومی پرچم بھی خود ہی اُٹھا لیا ، جب کہ کسی بھی ملک کے دستے کا وہ کھلاڑی جھنڈا اُٹھاتا ہے جس نے سب سے زیادہ تمغے جیتے ہوں۔ اس متنازع اقدام کے بعد اُنھیں اندرون ملک تنقید کا سامنا ہے۔

پاکستان کے لیے بظاہر شرمندگی کا باعث بننے والے اس واقعہ کا وزیر اعظم گیلانی نے بھی نوٹس لیا جس کے بعد محمد علی شا ہ اورپاکستانی دستے میں شامل دیگر عہدیداروں نے کہا کہ یہ واقعہ غلطی فہمی کی بنیاد پر پیش آیاتھا۔

XS
SM
MD
LG