رسائی کے لنکس

صوابی: خودکش دھماکے میں 10 ہلاک


30 مارچ، 2011، پشاور کے قریب صوابی میں خودکش دھماکے کے بعد پولیس افسر جگہ کا معائنہ کررہا ہے۔
30 مارچ، 2011، پشاور کے قریب صوابی میں خودکش دھماکے کے بعد پولیس افسر جگہ کا معائنہ کررہا ہے۔

صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع صوابی میں بدھ کو پولیس کی ایک چیک پوسٹ کے قریب خودکش بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے ہیں۔

صوابی کے ضلعی پولیس افسر اعجاز خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔

اُنھوں نے بتایا کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا ایک جلسہ صوابی میں ہونا تھا اور اُس کے لیے پولیس نے ایک عارضی چیک پوسٹ بھی بنا رکھی اور موٹر سائیکل پر سوار خود کش حملہ آور نے مولانا فضل الرحمن کی جلسہ گاہ آمد سے کچھ دیر قبل خود کو دھماکا خیز مواد سے اُڑا دیا۔ تاہم اُنھوں نے کہا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ حملہ آور کا ہدف کیا تھا۔

صوابی کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے زخمیوں کو وہاں پہنچا دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG