پاکستان کے شمال مغربی قبائلی خطے خیبر ایجنسی میں امریکی اور نیٹو افواج کے لیے رسد سے لدے ٹرک پر پیر کی صبح مسلح افراد کے حملے میں ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔
یہ واقعہ جمرود تحصیل میں پیش آیا، اور موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹرک پر محفوظ شدہ خوراک لدی ہوئی تھی، جسے امریکہ کے زیرِ انتظام بگرام اڈے پر منتقل کیا جا رہا تھا۔
پاکستان نے جولائی کے اوائل میں نیٹو قافلوں کے لیے سات ماہ سے جاری سرحد کی بندش کا خاتمہ کر دیا تھا اور ٹرکوں کی آمد و رفت شروع ہونے کے بعد قافلوں پر شدت پسندوں نے گزشتہ ماہ کے اواخر میں پہلا حملہ کیا تھا، جس میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔