رسائی کے لنکس

مبینہ امریکی میزائل حملے میں تین افراد ہلاک


مبینہ امریکی میزائل حملے میں تین افراد ہلاک
مبینہ امریکی میزائل حملے میں تین افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بدھ کو ایک مبینہ امریکی میزائل حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے یعنی ڈرون کے ذریعے کیے گئے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

امریکی عہدے داروں کا ماننا ہے کہ افغان سرحد سے ملحقہ یہ قبائلی علاقہ القاعدہ اور افغان طالبان سے منسلک عسکریت پسندوں کا گڑھ ہے، اور 2010ء کے آغاز سے یہاں ڈرون حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکہ بہت کم ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا ہے تاہم مبصرین کی رائے میں یہ شدت پسندوں کے خلاف ایک موثر ہتھیار ہیں اور ان میں امریکہ کو پاکستانی حکام کی معاونت حاصل ہے۔ تاہم پاکستان ڈرون حملوں کی مخالفت کرتا ہے کیوں کہ اُس کے بقول یہ ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔

XS
SM
MD
LG