رسائی کے لنکس

حج بدعنوانی کیس: سابق وزیر پر فرد جرم عائد


پاکستان کی ایک عدالت نے حج انتظامات میں مبینہ بدعنوانی کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور حامد سعید کاظمی اور دیگر دو افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

راولپنڈی میں بدھ کو ہونے والی سماعت کے دوران تینوں ملزمان بھی عدالت میں موجود تھے، جنھوں نے صحت جرم سے انکار کیا۔

حامد سعید کاظمی (فائل فوٹو)
حامد سعید کاظمی (فائل فوٹو)

حامد کاظمی کے علاوہ دیگر ملزمان میں سابق ڈائریکٹر جنرل حج راؤ شکیل اور سابق جوائنٹ سیکرٹری آفتاب الاسلام شامل ہیں۔

مقدمے کی سماعت پانچ جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ان افراد پر الزام ہے کہ وہ 2010ء میں پاکستانی حاجیوں کے لیے سعودی عرب میں کیے گئے انتظامات میں بدعنوانی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

حامد سعید کاظمی اُس وقت وزیر برائے مذہبی امور تھے اور ان پر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ کے ہی ایک وزیر اعظم سواتی نے بدعنوانی کے الزامات عائد کیے تھے۔

بعد ازاں وزیر اعظم گیلانی نے دونوں وزراء کو ان کے عہدے سے ہٹا کر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG