رسائی کے لنکس

کرکٹ کےسینٹرل کانٹریکٹ کےلیے 17 کھلاڑیوں کا اعلان


کرکٹ کےسینٹرل کانٹریکٹ کےلیے 17 کھلاڑیوں کا اعلان
کرکٹ کےسینٹرل کانٹریکٹ کےلیے 17 کھلاڑیوں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ چھ ماہ کےلیے 17 کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں سینیئر بلے باز محمد یوسف، سابق کپتان شعیب ملک اور بالر دنیش کنیریا شامل نہیں ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے بدھ کے روز جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل تمام 15 کھلاڑی سینٹرل کانٹریکٹ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

بورڈ کی جانب سے تین مختلف کیٹیگریز میں دیے جانے والے کانٹریکٹ کے تحت کپتان شاہد آفریدی، یونس خان، مصباح الحق، شعیب اختر، کامران اکمل، عبدالرزاق اور عمر گل کو ’اے‘کیٹگری کانٹریکٹ دیا گیا ہے۔ ’اے‘ کیٹگری کانٹریکٹ پانے والے کھلاڑیوں کو بورڈ کی جانب سے ماہانہ دو لاکھ روپے تنخواہ دی جاتی ہے۔

’بی‘ کیٹگری میں محمد حفیظ، عمر اکمل، عبدالرحمن، سعید اجمل اور وہاب ریاض جبکہ توفیق عمر، اسد شفیق، اظہر علی، احمد شہزاد، عدنان اکمل، جنید خان اور تنویر احمد کو ’سی‘ کیٹگری کانٹریکٹ دیا گیا ہے۔

کیٹگری ’بی‘ پانے والے کھلاڑیوں کو پی سی بی کی جانب سے ماہانہ ایک لاکھ 75 ہزار جبکہ کیٹگری ’سی‘کے کھلاڑیوں کو ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ ملتی ہے۔

XS
SM
MD
LG