رسائی کے لنکس

محمد آصف جیل سے رہا


اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں لندن کی عدالت سے سزا پانے والے سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد آصف جمعرات کو رہا ہوگئے۔

انھیں گزشتہ سال لندن کی ایک عدالت نے دو دیگر پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ، محمد عامر اور ان کے ایجنٹ مظہر مجید سمیت قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

محمد آصف (فائل فوٹو)
محمد آصف (فائل فوٹو)

محمد عامر اپنی سزا پوری کرنے کے بعد رواں سال فروری میں رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

ان تینوں پاکستانیوں کھلاڑیوں پر الزام تھا کہ انھوں نے اگست 2010ء میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں رقم لے کر مقررہ اوقات میں نو بالز کرائیں۔

سلمان بٹ کو عدالت نے تیس ماہ جب کہ مظہر مجید کو 32 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

تینوں پاکستانی کھلاڑیوں پر کرکٹ کی عالمی تنظیم نے پہلے ہی پابندی عائد کررکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG