رسائی کے لنکس

پاکستانی کھلاڑیوں پربرطانیہ میں فرد جرم عائد


پاکستانی کھلاڑیوں پربرطانیہ میں فرد جرم عائد
پاکستانی کھلاڑیوں پربرطانیہ میں فرد جرم عائد

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث تین پاکستانی کرکٹرز اور ایک ایجنٹ پر برطانوی استغاثہ نے فردجرم کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ افراد 17مارچ کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوں گے۔

کرکٹرزسلمان بٹ، محمد آصف، محمد عامر گذشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ایک میچ میں میچ فکسنگ کے الزام میں تین ستمبر سے معطل ہیں اور اس کیس کی سماعت کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کررہی ہے جس کا فیصلہ ہفتے کو متوقع ہے۔

تاہم جمعہ کو برطانیہ کے کراؤن پراسیکیوشن سروسز کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مظہر مجید نے کسی تیسرے فریق سے رقم لے کر کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں 26اور 27اگست 2010ء کو نوبالز کرانے کے لیے تیار کیا۔

بیان میں سروسز کے سربراہ سائمن کلیمنٹ کا کہنا تھا ”اس مقدمے کو چلانے کے لیے ہمارے پاس کافی ثبوت موجود ہیں اور یہ عوامی مفاد میں ہے کہ یہ مقدمہ چلایا جائے“۔

XS
SM
MD
LG