پاکستان نے بدھ کو کروز میزائل بابر کا ’کامیاب‘ تجربہ کیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ سے جاری بیان کے مطابق بابر کروز میزائل 700 کلومیٹر تک خشکی اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بیان کے مطابق ’’اسٹیلتھ‘‘ ٹیکنالوجی کا حامل یہ میزائل زمین کے قریب پرواز کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے ’وار ہیڈ‘ اپنے ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
فوج کے مطابق میزائل تجزیہ دیکھنے کے لیے پاکستانی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات بھی موجود تھے۔
جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ اس میزائل تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہو گی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کا تجزبہ میزائل نظام کی صلاحیت کو جانچنےکے ساتھ ساتھ ملک کی فوج کی طاقت کا ایک مظاہرہ بھی ہوتا ہے۔