رسائی کے لنکس

پاکستان کے انٹیلی جنس ادارے ’آئی ایس آئی‘ کے سربراہ کا دورہ کابل


انٹیلی جنس ادارے ’آئی ایس آئی‘ کے سربراہ لفٹیننٹ جنرل رضوان اختر (فائل فوٹو)
انٹیلی جنس ادارے ’آئی ایس آئی‘ کے سربراہ لفٹیننٹ جنرل رضوان اختر (فائل فوٹو)

اطلاعات کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے انٹیلی جنس اداروں کے درمیان خفیہ معلومات کے تبادلے اور شدت پسندوں کے خلاف موثر کارروائیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے انٹیلی جنس ادارے ’آئی ایس آئی‘ کے ڈائریکٹر جنرل لفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے اتوار کو کابل کا دورہ کر کے افغان صدر اشرف سے ملاقات کی۔

اطلاعات کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے انٹیلی جنس اداروں کے درمیان خفیہ معلومات کے تبادلے اور شدت پسندوں کے خلاف موثر کارروائیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

رائیٹرز کے مطابق افغان صدر کے ترجمان نظیف اللہ سالارزئی نے کہا کہ ملاقات میں انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے پر غور کیا گیا تاہم اُنھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

سابق افغان صدر حامد کرزئی کی حکومت کے مقابلے میں نئے افغان صدر اشرف غنی اور پاکستانی حکومت کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

پشاور میں اسکول پر دہشت گردوں کے مہلک کے حملے کے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور انٹیلی جنس ادارے ’آئی ایس آئی‘ کے سربراہ نے افغانستان دورہ کیا تھا۔

پاکستانی عہدیداروں کے مطابق پشاور اسکول پر حملے کے دوران سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں کے کردار سے متعلق افغان قیادت کو آگاہ کیا گیا تھا۔

افغانستان کی فوج کے سربراہ بھی حال میں پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں جس میں سرحد کی موثر نگرانی اور دہشت گردی کے خلاف تعاون وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔​

XS
SM
MD
LG