سکیورٹی عہدے داروں نے کہا ہے کہ پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے میں ایک مشتبہ امریکی میزائل حملے میں کم از کم چار شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
اُنھوں نے کہا کہ یہ میزائل بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے سے میران شاہ کے قریب ایک گاؤں پر داغا گیا۔ میران شاہ، افغان سرحد سے قریب شمالی وزیرستان کے قبائلی ضلعے میں واقع ایک اہم قصبہ ہے۔
فوری طور پر، شدت پسندوں کی قومیتوں کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔
یہ علاقہ طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، جس کے کچھ علاقے القاعدہ کی پناہ گاہوں کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1