رسائی کے لنکس

نجی شعبے کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور


وزیراعظم یوسف رضا گیلانی
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ پر عمل درآمد کرتے ہوئے صوبوں کو تین کھرب کے اضافی وسائل دیے گئے ہیں اور مستقبل میں نجی شعبہ کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

ہفتہ کو اسلام آبادمیں قومی اقتصادی کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مالی سال 2011-2012 کے ترقیاتی پروگرام کو حکومت کی اقتصادی استحکام و معاشی نمو میں توازن کی پالیسی سے ہم آہنگ رکھا جائے اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے خاطر خواہ فنڈ مختص کیے جائیں۔

وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ مختلف چیلنجوں کے باوجود حکومت کو معاشی استحکام کے حصول میں کامیابی ہوئی ہے۔

اجلاس میں صوبہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے وزرائے اعلیٰ نے بھی شرکت کی جب کہ پنچاب کے وزیر اعلیٰ کی نمائندگی ان کے ایک مشیر نے کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ گذشتہ سال آنے والے سیلاب سے معیشت کو بہت نقصان ہوا ہے اور اقتصادی ترقی کی شرح 4.5فیصد کی بجائے 2.5فیصد ہے۔ ان کے بقول ترقیاتی بجٹ سے ایک سو ارب سیلاب متاثرین کی بحالی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر خرچ کرنا پڑے۔

XS
SM
MD
LG