تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے زخمی ہونے کی خبر سن کر مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف نے بُدھ کے روز کی اپنی تمام انتخابی سرگرمیاں منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
منگل کی رات راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کے دوران نوازشریف نے اعلان کیا کہ عمران خان کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر انہیں دلی افسوس ہوا ہے اور اسی لیے وہ بدھ کے روز کی اپنی تمام انتخابی سرگرمیاں منسوخ کرتے ہیں۔ انہوں نے جلسے میں عمران خان کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کرائی۔
نواز شریف اسی پارک میں خطاب کررہے تھے جس میں بے نظیر بھٹو نے اپنا آخری جلسہ کیا تھا۔ نواز شریف نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے نظیر کی عیادت کے لئے سب سے پہلے اسپتال پہنچنے والے سیاسی رہنما تھے لیکن افسوس وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
عمران خان کے سر میں فریکچر
عمران خان کی صحت کے حوالے سے ان کی جماعت پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کو بتایا ہے کہ عمران خان کے سر میں فریکچر ہوا ہے۔ حادثے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے محافظوں کی وجہ سے گرے ہیں کیونکہ لفٹر اوور لوڈ ہوگیا تھا۔
آفاق احمد کو سیکورٹی فراہم کی جائے، عدالت
سندھ ہائی کورٹ نے مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کو انتخابی مہم چلانے کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ آفاق احمد نے عدالت سے انتخابی مہم چلانے کے لیے سیکورٹی کی استدعا کی تھی۔
کراچی میں دس ہزار اور سندھ بھر میں 1لاکھ فوجی تعینات
کراچی میں انتخابی ڈیوٹی کیلئے 10 ہزار جوان تعینات کردیئے گئے ہیں۔ منگل کو آرمی چیف کی زیر ِصدارت اجلاس کے بعد ڈی جی، آئی ایس پی آر نے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ کسی پولنگ اسٹیشن پرفوج تعینات نہیں ہوگی، کوئیک رسپانس کیلئے ہیلی کاپٹرز استعمال کئے جائیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عام انتخابات کے لئے سندھ میں 1لاکھ 4 ہزار اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں جبکہ فوج کی واپسی انتخابات کے بعد کی صورت ِحال کا جائزہ لینے کے بعد ہوگی۔