رسائی کے لنکس

پاکستان میں الیکشن؛ سیاسی جماعتوں کے جلسے، اُمیدواروں کو ہراساں کرنے کے الزامات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن نے جمعے کو مختلف شہروں میں جلسوں سے خطاب کیا۔ ہاکستان تحریکِ انصاف نے الزام لگایا ہے کہ اُن کے حمایت یافتہ آزاد اُمیدواروں کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔

پاکستان انتخابات

10:15 2.2.2024

عمران خان کو مذاکرات کے لیے تین شرائط پیش کی گئی ہیں، مراد سعید کا دعویٰ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے ذریعے عمران خان کو مذاکرات کے لیے تین شرائط پیش کی گئی ہیں جنہیں پارٹی کے بانی نے مسترد کر دیا ہے۔

مراد سعید نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے سامنے رکھی گئی شرائط میں اول نمبر پر یہ ہے کہ مقتدر حلقوں کے ناپسنددیدہ قرار دیے گئے افراد تحریری طور پر معافی مانگیں اور ہمیشہ کے لیے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں۔

مراد سعید کے مطابق دوسری شرط عمران خان کی تین سال کے لیے بنی گالہ میں قید یا ان کی جماعت کی انتخابات میں کامیابی کی صورت میں وہ ضمانت دیں کہ تحریکِ انصاف کی حکومت کو کسی قسم کا کوئی مشورہ نہیں دیں گے۔

مراد سعید کے مطابق تیسری شرط ہے کہ عمران خان کو تین نام دیے جائیں گے جن میں کسی ایک کو اگلا وزیرِ اعظم نامزد کر دیا جائے گا، یہی نہیں ایک سال تک اس حکومت کی کارکردگی کو جانچنے کے بعد عمران خان اور تحریکِ انصاف کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مراد سعید نے یہ نہیں بتایا کہ مذکورہ شرائط کس نے دیں اور کب دیں۔ تاہم ان کے اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

09:55 2.2.2024

گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات اور انتخابی سرگرمیوں سے متعلق پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

XS
SM
MD
LG