پاکستان کے سب سے اہم انتخابات 2013 ءکےغیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
نتائج کے بعد ملک کی اہم جماعت مسلم لیگ نواز کے امیدواروں کی بڑے پیمانے پر جیت کے امکانات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
ایسے میں پاکستان کے الیکٹرانک میڈیا پر نتائج نشر ہوتے ہی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں ن لیگ کے امیدواروں کی جیت پر مسلم لیگ کے کارکنوں نے لاہور کی سڑکوں پر نکل کر جشن منانا شروع کردیا۔ ن لیگی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ ہر بھنگڑے ڈالے اور جشن منایا۔
دوسری جانب ملک کے صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی ملک کی نئی سیاسی جماعت، تحریک انصاف کے پشاور اور صوبے کے دیگر حلقوں سے بڑے پیمانے پر جیت کی خوشی میں خیبرپختونخوا کے شہریوں اور سیاسی جماعت کے کارکنوں نے بھی یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔ پشاور کی سڑکوں پر کارکنوں نے روایتی رقص کرکے جشن منایا۔
گو کہ، ابھی غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ مگر، دو اہم جماعتوں کے امیدواروں کے الیکشن میں زیادہ سے زیادہ ووٹ لینے کی خوشی میں جشن مناتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں۔