رسائی کے لنکس

بلوچستان: فورسز کی کارروائی میں نو 'دہشت گرد' ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

فرنٹیئر کور کی طرف سے یہ کارروائی مورجان ہر بوئی کے علاقے میں ایک سرچ آپریشن کے دوران کی گئی۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے 9 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سرکاری میڈیا نے سکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک کئے گئے دہشت گرد مستونگ واقعہ میں ملوث تھے جس میں مسلح افراد نے دو بسوں کے 22 مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا۔

فرنٹیئر کور کی طرف سے یہ کارروائی مورجان ہر بوئی کے علاقے میں ایک سرچ آپریشن کے دوران کی گئی۔

جمعہ کو دیر گئے نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو بسوں کو مستونگ میں روکنے کے بعد مسافروں کو زبردستی پہاڑوں میں لے گئے اور ان کی شناخت معلوم کر کے ان میں سے 22 مسافروں کو قتل کر دیا۔

ہلاک ہونے والے افراد میں اکثریت پشتون قبائل سے تعلق رکھتی تھی۔

اس واقعے پر پورے ملک میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا جب کہ صوبے میں تین روزہ سوگ کے علاوہ شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی رہی۔

صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی یہ کہہ چکے ہیں کہ مستونگ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز مشتبہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہفتہ کو دیر گئے ان کے بقول 17 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا تھا۔

XS
SM
MD
LG