رسائی کے لنکس

پاکستان اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی متوقع ملاقات


پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشین اور امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو۔ فائل فوٹو
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشین اور امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو۔ فائل فوٹو

نیویارک میں آئندہ منگل کے روز سے شروع ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقعے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں تناؤ پایا جاتاہے۔ لیکن کیا اس ملاقات سے تعلقات میں بہتری کے امکانات ہیں یا پھر یہ معمول کی ملاقات ہو گی؟

اس سوال کے جواب میں واشنگٹن ڈی سی میں مقیم سینئر صحافی اور تجزیہ کار انور اقبال کہتے ہیں کہ ان کی نظر میں موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ ملاقات معمول سے ہٹ کر ہو گی۔ وہ کہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے بہت سے مسائل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور یہ دونوں رہنما درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کریں گے جس میں تعلقات کو بہت بہتر نہیں کیا جا سکتا تو مزید بگاڑنے سے روکنے کی کوشش کی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان سے ایک دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ بریگیڈئر سید نذیر کہتے ہیں کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان خطے میں متبادل راستے تلاش کر رہا ہے۔ لیکن اس کے باوجود پاکستان امریکہ کے ساتھ دوستی اور دشمنی کے درمیان راستہ تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔

مزید تفصیلات کے لئے اس لنک پر کلک کیجئیے۔

please wait

No media source currently available

0:00 0:05:03 0:00

XS
SM
MD
LG