پاکستان نے اولمپکس 2012ء کے ہاکی مقابلوں میں جنوبی کوریا کو تین، دو سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔
پاکستان نے گروپ اے کے کھیلے گئے پانچ میچوں میں ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ کے خلاف فتح حاصل کی تھی جب کہ برطانیہ اور آسٹریلیا سے اس شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسپین کے ساتھ اس کا میچ ایک ، ایک سے برابر رہا تھا۔
پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کے بعد یہ خیال کیا جارہا تھا کہ وہ ٹورنامنٹ میں کوئی تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے لیکن آسٹریلیا کے ہاتھوں سات، صفر کی شکست نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر کئی سوالیہ نشان کھڑے کردیے۔
ماضی میں پاکستان اولمپکس اور عالمی کپ میں فتح حاصل نے کے علاوہ متعدد بار شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتا آیا ہے تاہم حالیہ برسوں سے ناقص کارکردگی کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے لیے شدید تنقید کا باعث بنی ہوئی ہے۔
لندن اولمپکس 2012ء میں کل 12 ملکوں کی ہاکی ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں پاکستان ساتویں نمبر پر رہا۔