چین کے شہر گوانگزو میں جاری ایشیائی کھیلوں کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کربیس سال بعد فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
منگل کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ اضافی اور مقررہ وقت میں ایک ۔ایک گول سے برابررہنے پر دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پینلٹی اسٹروک دیے گئے لیکن یہ مرحلہ بھی فیصلہ کن ثابت نہ ہوسکا کیونکہ دونوں ٹیموں نے دو۔دو گول کیے۔
تاہم سڈن ڈیتھ یا اچانک موت کے مرحلے میں پاکستان نے پینلٹی اسٹروک پر گول کرلیا جب کہ جنوبی کوریاکے پینلٹی اسٹروک کو پاکستانی گول کیپر سلمان اکبر روکنے میں کامیاب ہوگئے۔
اس سے قبل پاکستان 1990ء میں ایشین گیمز کے فائنل میں پہنچا تھا۔