پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے نمائندہ خصوصی شہریار خان نے جمعہ کو نئی دہلی میں بھارت کے وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں بتایا کہ شہریار خان نے وزیراعظم کی طرف سے اپنے بھارتی ہم منصب کے لیے خیر سگالی پر مبنی ایک خط بھی پہنچایا۔
’’وزیراعظم نواز شریف نے شہریار خان کو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ بھارت کی قیادت کے ساتھ رابطے کریں اور دیکھیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان امن کے عمل کو کیسے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔‘‘
شہریار خان بھارت کے دیگر اعلٰی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے قیام کے بعد دونوں ملکوں کی اعلٰی سیاسی قیادت کے طرف سے حوصلہ افزا بیانات سامنے آئے جس میں قیام امن کے لیے قریبی رابطوں پر زور دیا گیا۔