رسائی کے لنکس

جاپانی عوام کے لیے پاکستان کی امداد


جاپانی عوام کے لیے پاکستان کی امداد
جاپانی عوام کے لیے پاکستان کی امداد

گیارہ مارچ کو جاپان کی تاریخ کے طاقتور ترین 9 شدت کے زلزلے اور اس کے بعد اُٹھنے والی 10 میٹر بلند سونامی کی لہروں کے باعث جاپانی پولیس نے 9,400 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ مزید 14,700 افراد سے اب بھی لاپتہ ہیں۔

جاپان میں زلزلے اور اس کے بعد سونامی سے متاثرہ افراد کے لیے حکومت پاکستان نے جمعرات کو امدادی سامان سے لدھا ایک خصوصی طیارہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق C-130 طیارہ بدھ کے روز روانہ ہونا تھا لیکن تکینکی وجوہات کی بنا پر اب یہ امدادی سامان ایک روز کی تاخیر سے بھیجا جائے گا۔

دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق سامان میں بسکٹ، دودھ، کمبل اور پینے کا پانی شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشکل میں گھرے جاپان کے شہریوں کے لیے بھیجا جانے والا یہ امدادی سامان پاکستانی عوام کی طرف سے اُن کے لیے یکجہتی اور دوستی کا اظہار ہے۔

گیارہ مارچ کو جاپان کی تاریخ کے طاقتور ترین 9 شدت کے زلزلے اور اس کے بعد اُٹھنے والی 10 میٹر بلند سونامی کی لہروں کے باعث جاپانی پولیس نے 9,400 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ مزید 14,700 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

جاپان میں مجموعی طور پر تقریباً 10 ہزار پاکستانی شہری مقیم ہیں اور دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان میں بہت کم تعداد میں پاکستانی ایسے علاقوں میں رہائش پذیر ہیں جہاں زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی۔

XS
SM
MD
LG