رسائی کے لنکس

جاپان: بارش سے امدادی سرگرمیاں متاثر


N Korean leader Kim Jong Un makes his first New Year's speech calling for his country to focus on economic improvements with the same urgency that scientists put into the launch of a long-range rocket last month, January 1, 2013.
N Korean leader Kim Jong Un makes his first New Year's speech calling for his country to focus on economic improvements with the same urgency that scientists put into the launch of a long-range rocket last month, January 1, 2013.

جاپان کے زلزلے سے متاثرہ شمال مشرقی علاقوں میں پیر کو شدید بارش کے باعث امدادی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں اور نقصان زدہ جوہری پلانٹ سے تابکاری کے اخراج کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

موسمی صورتحال نے وزیراعظم ناؤتو کان کو بھی اپنا دورہ منسوخ کرنے پر مجبور کردیا ہے جو متاثرہ علاقے فوکوشیما سے بیس کلومیٹر دور امدادی سامان اور کارروائیوں کے اڈے کا جائزہ لینے جارہے تھے۔ یہاں پلانٹ میں کارکنان فیول راڈز پر سمندری پانی پھینک کر انھیں ٹھنڈا رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے دوردراز علاقوں میں عارضی پناہ گاہوں میں مقیم متاثرین کے لیے خوراک اور دیگر امدادی سامان لے جانے والے ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی رک گئی ہیں۔

حکام کے مطابق فوکو شیما کے چھ میں سے دو ری ایکٹرز میں صورتحال معمول پر آگئی ہے جب کہ یہاں بجلی کی فراہمی بحال کرنے میں بھی پیش رفت ہوئی ہے جس کے بعد بقیہ ری ایکٹر ز پر پانی پھینکنا بھی آسان ہوگا۔

لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ ری ایکٹر نمبر دو کو بجلی کی فراہمی بحال کرنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس ری ایکٹرکے جوہری ایندھن کے حفاظتی خول بری طرح متاثر ہوچکے ہیں ۔ ری ایکٹر نمبر تین اور چار میں بھی حکام کو سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔

دریں اثناء 11مارچ کوآنے والے زلزلے اور سونامی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور آٹھ ہزار چھ سو افراد کی ہلاکتوں اور 13ہزار سے زائد افراد کے لاپتا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ تاہم پولیس کا ماننا ہے کہ صرف میاگی میں 15ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG