رسائی کے لنکس

دہشت گردی کے سامنے ’جھکنا کوئی حل نہیں‘: جنرل کیانی


جنرل اشفاق پرویز کیانی
جنرل اشفاق پرویز کیانی

پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہر ممکن کوشش کرنی چاہیئے کہ کسی بھی حل پر ہر ممکن حد ایک قومی اتفاق رائے پیدا کر کے اُس پر یکسو ہو کر جلد عمل کیا جائے۔

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی تب ہی ممکن ہے جب پوری قوم ایک حکمت عملی پر متحد ہو۔

فوجی افسران کی تربیت گاہ کاکول میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں جنرل کیانی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر دو رائے تو ہو سکتی ہیں لیکن اس کے سامنے جھکنا کوئی حل نہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش کرنی چاہیئے کہ کسی بھی حل پر ہر ممکن حد ایک قومی اتفاق رائے پیدا کر کے اُس پر یکسو ہو کر جلد عمل کیا جائے۔

’’یہ تبھی جیتی جا سکتی ہے، جب ہم سب مل کر ایک حکمت عملی پر متفق ہوں، تاکہ نا تو ہمارے ذہنوں میں ابہام رہے اور نا دہشت گردوں کے۔‘‘

جنرل کیانی نے کہا کہ پاکستان کو کئی اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کا سامنا ہے اور اُن کے بقول اندرونی محاذ پر درپیش مسائل ہماری خاص توجہ کے مستحق ہیں۔

’’اگر بحیثیت قوم ہماری صفوں میں اتحاد اور قومی اُمور کی سوچ میں ہم آہنگی ہو گی تو پھر کسی بھی مسئلے کا حل، چاہے وہ دہشت گردی ہو، معاشی عدم استحکام ہو یا توانائی کا بحران ہماری دسترس سے باہر نہیں۔‘‘
XS
SM
MD
LG