رسائی کے لنکس

خیبر ایجنسی: دھماکے سے ایک اہلکار ہلاک


خیبر ایجنسی: دھماکے سے ایک اہلکار ہلاک
خیبر ایجنسی: دھماکے سے ایک اہلکار ہلاک

قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں مشتبہ شدت پسندوں نے ایک سرکاری اسکول کو تباہ کرنے کے لیے دو دھماکے کیے، جس میں قبائلی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔

مقامی حکام اور عینی شاہدین نے بتایا کہ تحصیل لنڈی کوتل کے ایک پرائمری اسکول میں پیر کو رات دیر گئے ایک دھماکا ہوا جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد منگل کی صبح خاصہ دار فورس کے اہلکار جائے وقوع پر معائنے کے لیے گئے تو درسگاہ کے مرکزی دروازے کے قریب نصب بارودی مواد میں دھماکا ہو گیا جس سے ایک خاصہ دار ہلاک ہو گیا۔

صوبہ خیبر پختون خواہ اور شدت پسندی سے متاثرہ قبائلی علاقوں میں حالیہ برسوں کے دوران عسکریت پسندوں نے سینکڑوں اسکولوں کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا ہے جس سے ان علاقوں میں درس و تدریس کا سلسلہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG