رسائی کے لنکس

سندھ سے غیرملکی امدادی کارکن لاپتہ


سندھ سے غیرملکی امدادی کارکن لاپتہ
سندھ سے غیرملکی امدادی کارکن لاپتہ

پولیس نے کہا ہے صوبہ سندھ سے کینیا کا ایک امدادی کارکن لاپتہ ہو گیا ہے اور اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ انھیں تاوان کی غرض سے اغواء کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی امدادی تنظیم کے کارکن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ وہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام میں مصروف امدادی تنظیم سے وابستہ تھے۔

حکام نے بتایا کہ کینیا کا باشندہ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ سکھر سے ضلع دادو جا رہا تھا کہ دونوں لاپتہ ہو گئے۔ امدادی تنظیم کے اہلکاروں نے اپنے لاپتہ ہونے والے ساتھی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا موبائل فون بند تھا۔

پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے کارکنوں اور غیر ملکی شہریوں کے اغواء کے واقعات سامنے آئے ہیں لیکن صوبہ سندھ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

گزشتہ ہفتے ملتان سے دو امدادی کارکنوں کو ان کی رہائش گاہ سے اغواء کیا تھا، مغویوں کا تعلق اٹلی اور جرمنی سے تھا اور وہ پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں میں کام کرنے والی غیر ملکی امدادی تنظیم سے وابستہ تھے۔

رواں سال کے اوائل میں کوئٹہ بین الاقوامی ریڈ کراس یعنی آئی سی آر سی سے وابستہ ایک برطانوی ڈاکٹر کو بھی اغواء کیا گیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

XS
SM
MD
LG