رسائی کے لنکس

پیمرا کے قائم مقام سربراہ معطل


پرویز راٹھور کی تقرری اور پیمرا کا کردار حالیہ ہفتوں میں اس وقت زیادہ زیر بحث رہا جب نجی ٹی وی چینل ’’جیو‘‘کی متنازع نشریات پر ان کی جانب کارروائی میں مبینہ طور پر پس و پیش سے کام لیا گیا۔

پاکستان کی ایک عدالت نے ملک میں نجی ذرائع ابلاغ کی نگرانی کرنے والے ادارے پیمرا کے قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھورکی تقرری کے احکامات کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے منگل کو یہ فیصلہ ادارے کے ایک نجی رکن اسرار عباسی کی درخواست پر دیا جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر راٹھور نے عدالت کے حکم کو نا مانتے ہوئے توہین عدالت کی ہے۔

سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں عباسی کا کہنا تھا کہ عدالت نے نا صرف پرویز راٹھور کا نوٹیفیکیشن بطور قائم مقام چیئرمین بلکہ بطور پمیرا رکن بھی معطل کردیا ہے۔

’’ہمارا موقف ہے کہ چونکہ ان کی تقرری ہی غیر قانونی ہے اس لئے ان کے تمام اقدامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔‘‘

پرویز راٹھور کی تقرری اور پیمرا کا کردار حالیہ ہفتوں میں اس وقت زیادہ زیر بحث رہا جب نجی ٹی وی چینل ’’جیو‘‘کی متنازع نشریات پر ان کی جانب سے کارروائی میں مبینہ طور پر پس و پیش سے کام لیا گیا۔

جیو ٹی وی چینل نے اپریل میں اپنے ایک صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کے بعد ملک کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ کے خلاف کئی گھنٹوں کی نشریات چلاتے ہوئے انہیں مبینہ طور پر ملزم کے طور پر پیش کیا گیا۔

جس پر فوج کی طرف سے سخت ردعمل دیکھنے میں آیا اور چند روز بعد وزارت دفاع کی طرف سے جیو کا لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست بھی کی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG