پاکستان میں وفاقی کابینہ کا حجم مزید بڑھا گیا اور صدر آصف علی زرداری نے چارنئے وزرائے مملکت سے ان کے عہدے کا حلف لے لیا ہے۔اس اضافے سے کابینہ میں وزراء کی مجموعی تعداد 55 ہو گئی ہے۔
وزرائے مملکت کی حلف برداری کی تقریب پیر کی رات ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ حلف اٹھانے والوں میں دوست محمد مزاری ، سردار سلیم حیدر ،امتیاز صفدر وڑائچ اور معظم علی جتوئی شامل ہیں۔ ان وزرائے مملکت کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس سے قبل جمعہ کو پانچ وفاقی وزرا اور چھ وزرائے مملکت نے حلف اٹھایا تھا۔
اٹھارویں ترمیم کے پارلیمنٹ سے پاس ہونے کے بعد9 فروری 2011ء کو تقریباً 80 ممبران پر مشتمل کابینہ تحلیل کر دی گئی تھی اور اس کے بعد نئی کابینہ تشکیل دی گئی تھی۔اٹھارویں آئینی ترمیم میں کابینہ کی تعداد اراکین پارلیمنٹ کی مجموعی تعداد کے گیارہ فیصد ہو گی جو 49 بنتی ہے تاہم اس کا اطلاق آئندہ انتخابات میں کیا جائے گا۔
چار اراکین کی حلف برداری کے بعد کابینہ میں وزرائے مملکت کی مجموعی تعداد 17 ، وفاقی وزرا کی تعداد 34جبکہ مشیروں کی تعداد 4ہے۔اس طرح کابینہ کے اراکین کی مجموعی تعداد55بنتی ہے ۔۔۔اور اگر وزیراعظم کے تین معاون خصوصی کو بھی شامل کر لیا جائے تو یہ تعداد 58 تک جا پہنچتی ہے۔
چار اراکین کی حلف برداری کے بعد کابینہ میں وزرائے مملکت کی مجموعی تعداد 17 ، وفاقی وزرا کی تعداد 34جبکہ مشیروں کی تعداد 4ہے
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1